خیبرایجنسی کے جمرود بازار میں کاربم دھماکہ ،20افراد جاں بحق ، 50 زخمی

خیبرایجنسی کے جمرود بازار میں کاربم دھماکہ ،20افراد جاں بحق ، 50 زخمی
خیبرایجنسی کے جمرود بازار میں کاربم دھماکہ ،20افراد جاں بحق ، 50 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیبرایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک) جمرود بازار میں پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر اور آرمی قلعہ کے قریب دھماکے میں 20افراد جاں بحق اور  50افرادزخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا جبکہ پولیٹیکل انتظامیہ نے دھماکے کو باڑہ میں ہونیوالے آپریشن کا ردعمل قراریا۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق فوجی مارکیٹ کے سامنے بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں20افراد ہلاک ہوگئے ۔ ہسپتال ذرائع نے 45زخمیوں کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقلی کی تصدیق کردی ہے ۔ دھماکے کے بعد قریبی واقع دکانوں اور گاڑیوں میں آگ بھڑک اُٹھی جبکہ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔پولیٹیکل ایجنٹ مطہرزیب کے مطابق دھماکہ دہشت گردوں کے خلاف تحصیل باڑہ میں ہونیوالے آپریشن کا ردعمل ہے تاہم ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے میں تیس کلوگرام سے زائد بارودی مواد استعمال کیاگیاہے ۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ خواتین کی انتظار گاہ کے قریب ہواہے تاہم واضح نہیں کہ خود کش حملہ تھایا کوئی بم نصب تھا۔

مزید :

خیبر -