امریکی ریاست کنساس میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، دو پولیس اہلکار جاں بحق

امریکی ریاست کنساس میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، دو پولیس اہلکار جاں بحق
امریکی ریاست کنساس میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، دو پولیس اہلکار جاں بحق

  

ٹوپیکا(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست کنساس میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ ملزم فرار ہوگیا۔ٹوپیکا کے پولیس چیف رونلڈ ملر کے مطابق اتوار کی شام سنٹرل ٹوپیکاکی مارکیٹ میں مشکوک گاڑی کی اطلاع پر دوالگ الگ گاڑیوں میں تین پولیس اہلکار پہنچے اور گاڑی کی تلاشی شروع کرنے سے قبل ہی مسلح شخص نے اُن پر فائرنگ کردی جس سے دو نوں اہلکار زخمی ہوگئے اور ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے۔حکام کے مطابق گاڑی میں ایک سے زائد افراد موجود تھے اور وہ گاڑی بعد ازاںمارکیٹ سے دس بلاک دور مل گئی ہے اورگھر کی تلاشی کے دوران ملزمان نہیں ملے تاہم شبہ ہے کہ اردگر د ہی ملزمان موجود ہیں اورفائرنگ کرنیوالے بائیس سالہ مشتبہ شخص کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔ عینی شاہدین کے مطابق پہلے تین فائر سنے گئے اور بعد ازاں مسلسل فائرہوئے ۔بعدازاں ایک چھوٹے سے گروہ نے پولیس ہیڈ کوارٹر کے باہر شمعیں جلائیں ۔

مزید : بین الاقوامی