لال مسجد آپریشن : تحقیقاتی کمیشن نے عوام سے معلومات فراہم کرنے کی اپیل کردی

لال مسجد آپریشن : تحقیقاتی کمیشن نے عوام سے معلومات فراہم کرنے کی اپیل کردی
لال مسجد آپریشن : تحقیقاتی کمیشن نے عوام سے معلومات فراہم کرنے کی اپیل کردی

  

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) لال مسجد آپریشن سے متعلق تحقیقاتی کمیشن نے معلومات فراہم کرنے کے لیے عوام سے تعاون کی اپیل کردی ہے ۔ نجی چینل کے مطابق لال مسجد آپریشن کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کے حکم پر تشکیل دیئے گئے کمیشن نے کام شروع کردیاہے اور اِس سلسلے میں کمیشن نے عوام سے معلومات فراہم کرنے کی اپیل کردی ہے ۔ عوام کی سہولت کے لیے ایک خصوصی ڈیسک بھی قائم کردیاگیاہے جہاں لوگ 19سے 26دسمبرتک رجسٹرہوسکیں گے۔

مزید : اسلام آباد