جعلی ڈگری رکھنے والے پارلیمنٹیرین کی مستقل نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

جعلی ڈگری رکھنے والے پارلیمنٹیرین کی مستقل نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں ...
جعلی ڈگری رکھنے والے پارلیمنٹیرین کی مستقل نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جعلی ڈگری رکھنے پر مستعفی ہونیوالوں سمیت تمام پارلیمنٹیرین کی مستقل نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے ۔ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف کی طرف سے دائر درخواست میں موقف استدعاکی گئی کہ جعلی ڈگریوں والے افراد کو کسی پبلک آفس میں بیٹھنے کی اجازت نہ دی جائے اور اِسی سلسلے میں جعلی ڈگری کی وجہ سے خود مستعفی ہونیوالے پارلیمنٹیرین کو بھی آئندہ الیکشن سے روکاجائے اوراُنہیں مستقل نااہل قراردیاجائے ۔

مزید : قومی