عراق میں تین کار بم دھماکے ، 10افراد جاں بحق

عراق میں تین کار بم دھماکے ، 10افراد جاں بحق
عراق میں تین کار بم دھماکے ، 10افراد جاں بحق

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک) عراق کے دالحکومت بغداد میں دو مقامات پر تین دھماکوں میں کم ازکم دس افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔پولیس کے مطابق عراق میں عبادت گاہوں کے قریب پیر کو ہونیوالے تین کار بم دھماکوں میں مجموعی طورپر دس افراد جاں بحق اور32زخمی ہوگئے ہیں ۔میڈیارپورٹ کے مطابق صوبہ کرکک میں تزخرمتومیں ایک عبادت گاہ کے قریب دو کار بم دھماکوں میں پانچ افراد جاں بحق اور بیس زخمی ہوئے ۔دوسری طرف شمالی عراق میں موسل کے قریب اقلیتی گاﺅں خزنہ میں ہونیوالے کاربم دھماکے میں پانچ افراد جاں بحق اور بارہ زخمی ہوگئے ۔واضح رہے کہ اتوار کو بھی دھماکے اور فائرنگ میں اٹھارہ افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

مزید : بین الاقوامی