سندھ ہائیکورٹ کاکے ای ایس سی کے برطرف معذور ملازمین کی بحالی کا حکم
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی( کے ای ایس سی )کو 67معذور ملازمین کی بحالی کا حکم دیدیاہے ۔عدالت نے حکم دیاہے کہ اگر یہ ملازمین معذوری کے کوٹے پر پورے اترتے ہیں تو اِنہیں فوری طورپر بحال کریں ۔عدالت نے کہاکہ دو فیصدمعذوروں کے کوٹے پر عمل کیاجائے ۔