پشاورایئرپورٹ پر حملہ کرنیوالے ایک شخص کی شناخت ہوگئی: پولیس

پشاورایئرپورٹ پر حملہ کرنیوالے ایک شخص کی شناخت ہوگئی: پولیس
پشاورایئرپورٹ پر حملہ کرنیوالے ایک شخص کی شناخت ہوگئی: پولیس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور ( ما نیٹرنگ ڈیسک ) پشاورایئرپورٹ پر حملہ آور ہونیوالے ایک ملزم کی جیب سے فورسز پر حملے سے متعلق تحریر برآمد ہوئی ہے جبکہ ایک کا تعلق رشین ریپبلک داغستان سے ہے ۔سی سی پی او امتیاز الطاف کے مطابق ایک حملہ آورکی شناخت ہوگئی ہے اور جلد دیگر کابھی پتہ چل جائے گا۔ اُنہوں نے بتایاکہ ایک حملہ آور کی کمرپر ٹیٹو کا نشان بناہے اور ایسے ٹیٹو پاکستان میں کسی مقام پر نہیں بنائے جاتے ، تمام حملہ آوروں کے غیر ملکی ہونے کا امکان ہے ۔ اُن کاکہناتھاکہ فورسز کے ماہر نشانہ بازوں نے سر میں گولیاں مار کر حملہ آوروں کا خاتمہ کیااور ایک حملہ آور کی جیب سے سیکیورٹی فورسز پر حملے کی منصوبہ بندی سے متعلق تحریر برآمد ہوئی ہے تاہم اُس تحریر سے متعلق مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

مزید :

پشاور -