بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کی ٹیم کے دورہ پاکستان پر رضامندی ،باضابطہ طورپر آگاہی نہیں : پی سی بی

بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کی ٹیم کے دورہ پاکستان پر رضامندی ،باضابطہ طورپر آگاہی ...
بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کی ٹیم کے دورہ پاکستان پر رضامندی ،باضابطہ طورپر آگاہی نہیں : پی سی بی

  

ڈھاکہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے دورہ پاکستان پر رضامندی ظاہر کردی ہے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کاکہناہے کہ باضابطہ طورپر فیصلے سے تاحال آگاہ نہیں کیاگیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلا دیشی ٹیم اگلے سال کے شروع میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ عنایت حسین سراج نے کے حوالے سے بتایا گیاکہ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے، بی سی بی کے سابق صدر مصطفی کمال نے دورہ پاکستان کی حامی بھری تھی اور ہم ان کے وعدے کی پاسداری کریں گے۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش کر کٹ ٹیم کے دورہ پاکستان پر بات چیت چل رہی ہے تاہم بی سی بی نے باضابطہ طورپرتاحال پی سی بی سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

مزید : کھیل