وہ وعدہ ہی کیاجو وفا ہوجائے۔ ۔ ۔ رحمان ملک کے دورے کے بعد بھارت کا مشترکہ اعلامیہ جاری کرنے سے انکار

وہ وعدہ ہی کیاجو وفا ہوجائے۔ ۔ ۔ رحمان ملک کے دورے کے بعد بھارت کا مشترکہ ...
وہ وعدہ ہی کیاجو وفا ہوجائے۔ ۔ ۔ رحمان ملک کے دورے کے بعد بھارت کا مشترکہ اعلامیہ جاری کرنے سے انکار

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ کے دورے کے بعد بھارت نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرنے سے انکار کردیا۔ایک بھارتی اخبار کے مطابق پاکستان کے وزیرداخلہ رحمان ملک کے دورے کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری ہوناتھاجس پر دونوں ممالک کے وزرائے داخلہ متفق ہوچکے تھے لیکن اب بھارت نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرنے سے انکار کردیا۔رپورٹ کے مطابق مشترکہ اعلامیہ جاری کرنے کے لیے بھارتی وزارت داخلہ کے اہلکاروں کو اعلامیہ پر مزید کام سے روکدیاگیااور شبہ ہے کہ بابری مسجد کی شہادت اورممبئی حملوں پر رحمان ملک کے بیانات کی کڑواہٹ ابھی باقی ہے،حالانکہ رحمن ملک وضاحت کر چکے ہیں کہ ان کے بیان کو غلط سمجھا گیا۔

مزید : بین الاقوامی