برطانیہ میں پاکستانی سفارتکار کے اعزاز میں الوداعی تقریب

برطانیہ میں پاکستانی سفارتکار کے اعزاز میں الوداعی تقریب
برطانیہ میں پاکستانی سفارتکار کے اعزاز میں الوداعی تقریب

  

مانچسٹر (بیورو رپورٹ) پریس کلب یو کے نے پاکستان قونصلیٹ مانچسٹر میں ویلفیئر اتاشی عامر نثار چوہدری کے اعزازمیں ان کی خدمات کے اعتراف میں الوداعی قریب کا اہتمام کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عامر نثار چودھری نے کہا کہ ان کی تعیناتی کے دوران پاکستان کی کمیونٹی اور مقامی صحافیوں نے انکی رہنمائی کی ہے۔ چار سال بعد وہ برطانیہ سے رخصت ہو رہے ہیں۔ ان کے لئے سبز رنگ کا پاسپورٹ بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ غیر ملکی نیشلٹی آخرت میں نجات نہیں بن سکتی۔ انہوں نے کہا کہ انکی کامیابی میں والدین کی تربیت کا مرکزی کردار ہے۔ پاکستان قونصلر جنرل احسان اللہ بانٹھ نے کہا کہ مانچسٹر میں مقیم پاکستانی مقامی خواتین کا احترام کریں اور یوکے کی جیلیں بھرنے سے گریز کریں ۔آپس میں اتحاد واتفاق پیدا کریں ۔پاکستان کی کیمونٹی میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے مگر اتحاد و اتفاق کی شدید کمی پائی جاتی ہے جبکہ دیگر قومیں اپنے اپنے پلیٹ فارم پر مسائل کے حل کیلئے متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مانچسٹر میں قونصلیٹ میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کا اجرا انکا خواب ہے۔ انشاءاللہ جلد اسکی تعبیر بھی مل جائے گی۔ انہوں نے ویلفیئر اتاثی عامر نثار چوہدری کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہایسے ہی افسران پر ملک وقوم فخر کرتی ہیں۔ تقریب کی صدارت پریس کلب کے صدر شیخ اعجاز افضل نے کی جبکہ تقریب سے روزنامہ پاکستان کے بیورو چیف مرزانعیم الرحمان ‘ تاثیر احمد ‘ سابق لارڈ میئر محمد افضل خان کونسلر‘ ڈپٹی لارڈ میئر نعیم الحسن ‘ حافظ سبطین ‘ اعجاز افضل ‘ چوہدری طاہر ‘ نے بھی خطاب کیا جبکہ معروف ایمگریشن لائر ملک مقبول ‘ مظہر اسلم ‘ نثاراحمد ‘ منصور احمد ‘ عامر چشتی ‘ میاں طاہر نعیم ‘ محبوب الہی بٹ ‘ علامہ عظیم سمیت دیگر شریک ہوئے بعد ازاں ویلفیئر اتاثی عامر نثار چوہدری کو پاکستان پریس کلب کی طرف سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی ۔

مزید : بین الاقوامی