کوڑے دانوں میں بھی انٹر نیٹ لگ گیا

کوڑے دانوں میں بھی انٹر نیٹ لگ گیا
کوڑے دانوں میں بھی انٹر نیٹ لگ گیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن (بیورو رپورٹ) لندن کی سڑکوں پر لگے کوڑے دانوں میں بھی انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے جس سے یہ بھی خبریں پہنچانے کا ذریعہ بن گئے ہیں۔ لندن کی سڑکوں پر ایسے ری سائیکل بن نصب کئے گئے ہیں جن میں انٹرنیٹ کی سہولت موجود ہے ''ری نیو'' نامی ان کوڑے دانوں میں موجود انٹرنیٹ وائی فائی ٹیکنالوجی کے ذریعے کام کرتا ہے اور یوں کوڑے دان پر نصب سکرین پر تازہ ترین خبریں، موسم کا حال اور اسٹاک ایکس چینج کی صورت حال نشر ہوتی رہتی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس