برطانیہ میں گیس پچاس فیصد مہنگی
لندن (بیورو رپورٹ) برطانوی حکومت کی گرین پالیسی سے گھریلو استعمال کی بجلی کے بلوں میں 50 فی صد اضافہ ہو جائیگا۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق ماہرین نے پیشگوئی کی ہے کہ 2020 تک بھاری اضافہ ہوگا جس کا الزام حکومتی پالیسیوں پر عائد کیا گیا ہے۔ فنانشل انفارمیشن پرووائیڈر بلوم برگ نیو انرجی فنانس نے پیشگوئی کی ہے کہ بل کی رقم 554 سے 699 پونڈ ہو سکتی ہے جس میں 40 فی صد اضافے کا سبب حکومت کے گرین چارجز ہیں۔