الیکشن صرف ایمر جنسی کی صورت میں ہی ملتوی ہوسکتے ہیں :وزیرقانون

الیکشن صرف ایمر جنسی کی صورت میں ہی ملتوی ہوسکتے ہیں :وزیرقانون
الیکشن صرف ایمر جنسی کی صورت میں ہی ملتوی ہوسکتے ہیں :وزیرقانون

  

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی ور قانون فاروق ایچ نائیک نے واضح کیا ہے کہ  انتخابات میں ایک سال کی تاخیر صرف ایمرجنسی لگنے کی صورت میں ہی  ہو سکتی ہے اس لئےآئندہ عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔ انتخابات میں ایک سال کی تاخیر صرف ایمرجنسی لگنے کی صورت میں ہو سکتی ہے۔پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سےگفتگو میں وفاقی وزیر قانون نےکہا کہ انتخابات میں ایک سال کی تاخیر صرف ایمرجنسی لگنے کی صورت میں ہو سکتی ہے تاہم پارلیمنٹ کو ایمرجنسی لگانے کی منظوری دینا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہونے چاہئیں اور قومی و  صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔ فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ وزیراعظم نگران سیٹ اپ کیلئے مقررہ وقت پر اپوزیشن لیڈر سے مشاورت شروع کریں گے۔

مزید : قومی