جنگ لگ جائے تب بھی الیکشن وقت پر ہی ہونگے :گیلانی
لاہور( مانیٹرنگ دیسک) ساق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ اگر خدانخواستہ ملک میں جنگ بھی لگ جائے تو بھی انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔ ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی نااہلی پر اپیل دائر کرنے کا فیصلہ مشاورت سے کریں گے عام انتخابات جب بھی ہوئے صاف شفاف ہوئے پیپلز پارٹی کبھی نہیں ہاری۔ انہوں نے کہا کہ وہ ناراض ہو کر نہیں بیٹھے جنوبی پنجاب میں پارٹی کو فعال کر رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی بہت بڑی جماعت ہے اس کے لوگ بیوفائی نہیں کرتے۔ انہوں نے ن لیگ کو تنقید کا نشانہ بنایا ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے وفاق میں اپوزیشن کو بھی فنڈز دئیے مگر پنجاب میں ایسا نہیں ہوا اپوزیشن کو فنڈز دینا ان کا ظرف تھا جب کہ پیپلز پارٹی کو نظر اندازا کرنا مسلم لیگ ن کا ظرف ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ اور میڈیا آزاد ہے جس کی انہیں بے حد خوشی ہے۔