حافظ سعید کے بارے میں رحمان ملک نے جھوٹ بولا:بھارت

حافظ سعید کے بارے میں رحمان ملک نے جھوٹ بولا:بھارت
حافظ سعید کے بارے میں رحمان ملک نے جھوٹ بولا:بھارت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے پاکستان کے وزیرداخلہ رحمان ملک کا حافظ سعید کے بارے میں بیان اور موقف مسترد کردیا ہے اور ان کی وطن واپسی کے بعد کہا ہے کہ حافظ سعید کے بارے میں غلط بیانی سے کام لیا گیا۔ بھارتی  وزیر داخلہ سشیل کمار شندے نےپارلیمنٹ میں  کہا کہ پاکستان نے جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید کو ممبئی حملوں میں ملوث ہونے کی بناء پر نہیں بلکہ دیگر وجوہات کی بناء پر حراست میں لیا گیا۔ ممبئی حملوں کے سلسلے میں جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید کو کبھی گرفتار نہیں کیا گیا تھا۔سشیل کمار شندے نے کہا کہ حال ہی میں بھارت کا دورہ کرنے والے پاکستانی وزیر داخلہ رحمان ملک نے حافظ سعید کی گرفتاری کے اسباب بتاتے ہوئے مبالغہ آرائی سے کام لیا ہے۔ واضح رہے کہ بھار ممبئی حملوں کے بارے میں الزام لگاتا ہے کہ  مرکزی منصوبہ ساز جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید ہیں۔ بھارتی وزیر داخلہ نے کہا کہ رحمان ملک کی جانب سے دئیے گئے کاغذات کے مطابق حافظ سعید کو ممبئی حملوں میں ملوث ہونے کی بناء پر نہیں بلکہ دیگر وجوہات کی بناء پر حراست میں لیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ رحمان ملک نے بھارت کو آگاہ کیا ہے کہ حافظ سعید کو تین بار حراست میں لیا گیا لیکن ناکافی شواہد پر عدالتوں نے اسے رہا کر دیا۔ شندے نے کہا کہ بھارت کے اصرار پر پاکستان نے حافظ سعید کی 2002ء اور 2009ء میں حراست سے متعلق کاغذات بھارت کو فراہم کئے۔