عوام کی بنیادی ضروریات اور پنجاب حکومت کے عوام دوست اقدامات

عوام کی بنیادی ضروریات اور پنجاب حکومت کے عوام دوست اقدامات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 عوام کی بنیادی ضروریا ت کی فراہمی کو ممکن بنانا ، سمجھنا اور اقدمات کرنا ہر حکومت کی اولین ترجیح ہوتی ہے اور وہی حکومتیں ہمیشہ کامیاب رہتی ہیںاور عوام بھی انہی کو سراہتی ہے جو اپنی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے تگ و دو کرتی رہتیں ہیں ۔وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت میں حکومت پنجاب نے بھی عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے اور عوام تک بنیادی ضروریات کی آسان فراہمی کے لئے قابلِ تعریف پالیسیوں کا آغاز کیا ہے جن سے صوبہ بھر کے عوام بہت خوش ہیں اور مشکلات کی شکار عوام میں بھلائی اور خوشحالی کی کوئی روشن امید نظر آئی ہے ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے صوبہ بھر کی عوام کے لئے ان کی بنیادی ضروریات کو سمجھتے ہوئے ، سستے داموں معیار ی اشیائے صرَف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے صوبہ بھر میں ہفتے میں تین دن سہولت بازاروں کا انعقاد کیا ہے ۔ حکومت پنجاب کے اس اقدام کو عوام نے بہت سراہا ہے اور عوام حکومت پنجاب کی عوام دوست پالیسی سے خوش بھی ہوئے ہیں۔ عوام کی سہولت کے لئے صوبہ بھر کے تما م سہولت بازاروں میں 20کلو گرام آٹے کے تھیلے کی ایکس مل ریٹ 765روپے میں فراہمی کو یقینی بنا یا گیا ۔ اس کے علاوہ دیگرضروری اشیائے خوردو نوش مثلاََپھل ، سبزیاں ، دال وغیرہ کے نرخ نامے تمام سہولت بازاروں میں آویزاں کر دیے گئے ہیں تاکہ عوام مقررہ نرخوں پر اشیائے صَر ف خرید سکیں اور دکاندار عوام کو مقررہ ریٹ سے زائد روپوں میںکوئی بھی چیز فروخت نہ کرسکیں ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا یہ اقدام قابلِ تحسین ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ صوبہ بھر کے تمام سہولت بازاروں میں عوام کو غیر معیاری اشیاءکی فراہمی اور مقررہ نرخ سے زائد اشیائے صرف کی فروخت کی شکایت کی صورت میں فری ہیلپ لائن 0800-02345کا انعقاد بھی کیا گیا ہے تاکہ عوام ان سہولت بازاروں میں درپیش مشکلات اور شکایات کو اعلیٰ حکام تک پہنچا سکیں اور حکام عوام کی ان شکایات کا ازالہ کر سکیں ۔
اگر دیکھا جائے توحکومت پنجاب کی سوچ اور پالیسیاں عوام دوست کے ساتھ ساتھ کرپشن کو ختم کرنے میں بھی معاون ثابت ہو رہی ہیں ۔ ان سہولت بازاروں کو کرپشن سے پاک بنانے کے لئے فری ہیلپ لائن کے اجراءکے علاوہ حکومت پنجاب نے ان سہولت بازاورں کی دیکھ بھال اور نگرانی کی ذمہ داری تحصیل اور ضلعی سطح پر پولیس کے سربراہان اور سیاسی رہنماو¿ں کے سپرد کر رکھی ہے جس کے نتیجے میں وہ وقتاََ فوقتاََ ان سہولت بازاروں کا دورہ کرتے رہتے ہیں تاکہ اس پورے نظام کو مضبو ط اور مستحکم بنایا جاسکے۔ بے شک وزیرا علیٰ پنجاب کی ہمیشہ سے یہی خواہش اور کو شش رہی ہے کہ عوام کے لئے زیادہ سے زیادہ اور مفید اقدامات کیے جائیں اور اس عزم کے ساتھ انہوں نے عوام کو اس بات کی یقینی دہانی کروا دی ہے کہ وہ اپنے صوبہ کی عوام کے ساتھ ساتھ ہیں اور ہر وقت عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے پرُ عز م ہیں اور عوام دوست پالیسیاں بنانے اور اقدامات کرنے میں مگن ہیں۔
حکومت پنجاب ملک کی باقی تمام صوبائی حکومتوں کے لئے عوام دوست حکومت ہونے کا عملی نمونہ ہیں ۔ ہم امید رکھتے ہیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب اپنے صوبے بھر کی عوام کے لئے ہمیشہ ایسے ہی عوام دوست اقدامات کرتے رہیں گے تاکہ عوام اس بات پر خوش ہوں اور مطمئن ہوںکہ عوام نے جن لو گوں کا ملک کی ترقی اور اپنی خوشحالی کے لئے انتخاب کیا وہ درست تھا ۔ ٭

مزید :

کالم -