بھارتی فوج اپنے ہی ملک میں مافیا کے سامنے بے بس ،دوڑیں لگ گئیں

بھارتی فوج اپنے ہی ملک میں مافیا کے سامنے بے بس ،دوڑیں لگ گئیں
بھارتی فوج اپنے ہی ملک میں مافیا کے سامنے بے بس ،دوڑیں لگ گئیں

  

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست راجھستان میں فوج کے دو بڑے دفاعی منصوبوں کے خواب کو ایک مقامی مافیا نے پاش پاش کردیا ہے اور اب دفاعی اداروں کی کروڑوں روپے کی مہنگی مشینری لاوارث پڑی ہے جبکہ بھارتی فوج یہاں سے یوں فرار ہوچکی ہے گویا کبھی ادھر آئی ہی نہ تھی۔

وہ آدمی جنہوں نے امریکی خفیہ ادارے کو 8ارب روپے کا" چونا" لگا دیا تفصیلات جاننے کیلئے کلک کریں

فوج ضلع الوار میں ایک میزائل لانچنگ پیڈ اور میزائل شکن نظام تعمیر کرنا چاہ رہی تھی لیکن انہیں اندازہ نہیں تھا کہ یہ علاقہ ایک مافیا کی سرزمین ہے جہاں فوج کو بھی پرمارنے کی اجازت نہیں۔ اگرچہ مقامی لوگوں نے فوجیوں کو خبردار کردیا تھا لیکن وہ بہت بہادر بن کر بھاری مشینری کے ساتھ یہاں آن پہنچے۔ دفاعی اداروں کے 150 افراد جب اپنی سرگرمیوں میں مصروف تھے تو مافیا نے ان پر حملہ کردیا اور ان فوجیوں نے اپنا قیمتی اور حساس دفاعی سامان وہیں چھوڑ کر فرار ہونے میں عافیت جانی۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس علاقے پر غیر قانونی کان کنی کرنے والے مافیا کا قبضہ ہے اور یہاں صرف انہیں کا قانون چلتا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -