دشمن سر زمین میں امریکی شہری نے اپنے ہی ملک کامذاق بنا دیا

دشمن سر زمین میں امریکی شہری نے اپنے ہی ملک کامذاق بنا دیا
دشمن سر زمین میں امریکی شہری نے اپنے ہی ملک کامذاق بنا دیا

  

پیانگ یانگ (نیوز ڈیسک) امریکا کے ایک شہری نے دشمن ملک شمالی کوریا پہنچ کر اپنی حکومت کے اصل چہرے سے پردہ اٹھاتے ہوئے امریکی ظلم و ستم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے پول کھولنے شروع کردئیے ہیں۔ شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کورین سینٹرل نیوز ایجنسی نے آرٹورو پیئر نامی امریکی شخص کی ویڈیو جاری کی ہے جس نے ایک تقریب سے خطاب کے دوران امریکی جمہوریت اور قانون کی پاسداری کے دعوﺅں کو سراب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے وطن کا اصل چہرہ بہت تاریک ہے۔

چین نے ناممکن کو حقیقت بنا دیا ،ایشیا اور یورپ کو ریل سے ملا دی

انہوں نے عراق پر چڑھائی اور اس کی بربادی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا دنیا پر قبضے کا خواہاں ہے چاہے اس کیلئے کتنے ہی بھیانک اور جھوٹے ہتھکنڈے استعمال کرنا پڑیں۔ انہوں نے غیر ملکی قیدیوں کو بغیر کسی ثبوت کے قید رکھنے اور ہولناک تشدد کا نشانہ بنانے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ امریکا کا انسانی حقوق کی پاسداری کا دعویٰ بھی محض ایک جھوٹ ہے۔ دوسری جانب ان صاحب کی والدہ نے امریکی ٹی وی سی این این کو بتایا ہے کہ ان کا بیٹا نفسیاتی مریض ہے اور اکثر عجیب و غریب حرکتیں کرتا رہتا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -