کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کی سب سے کمزور کرنسی کس ملک کی ہے

کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کی سب سے کمزور کرنسی کس ملک کی ہے
کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کی سب سے کمزور کرنسی کس ملک کی ہے

  

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ہم پاکستانی اکثر یہ رونا روتے رہتے ہیں کہ ہماری کرنسی ڈالر کے مقابلے میں بہت کمزور ہے اور یہ بات کچھ غلط بھی نہیں لیکن شاید آپ کو معلوم نہ ہو کہ ہمارے ایک قریبی ہمسایہ ملک کی کرنسی ہم سے بھی سینکڑوں گنا کم قیمت کی حامل ہے بلکہ یہ دنیا میں سب سے کم قیمت والی کرنسی ہے۔ یہ ملک ہمارا قریبی دوست ایران ہے جس کے تقریباً 269ریال ایک پاکستانی روپے کے برابر ہیں اور امریکی ڈالر کے مقابلے میں تو اس کی قیمت ناقابل یقین حد تک کم ہے۔

نئے سال کا آغا ز یکم جنور ی سے کیوں ہوتا ہے ؟دلچسپ معلومات

ہم جانتے ہیں کہ آج کل ہمارے 100 روپے ایک ڈالر کے برابر ہیں لیکن اگر بات کی جائے ایرانی کرنسی کی تو 26,957 ایرانی ریال صرف ایک ڈالر کے برابر ہیں۔ ایرانی کرنسی کی ناقابل یقین حد تک کم قیمت میں امریکا کا کردار بھی بنیادی اہمیت کا حامل قرار دیا جاتا ہے جو مبینہ طور پر ایران کی معیشت تباہ کرنے کیلئے عالمی منڈی اور اپنے حمایتی ممالک کو استعمال کرکے ایرانی کرنسی کو گرانے کی مسلسل کوشش میں لگارہتا ہے۔

مزید :

بزنس -