آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج شروع ہوگا

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج شروع ہوگا

  

برسبین( نیٹ نیوز) آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج برسبین کرکٹ گراﺅنڈ میں شروع ہوگا۔ میزبان ٹیم آسٹریلیا کو چار میچز کی سیریز میں 1-0 کی سبقت حاصل ہے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ ہم دوسرا ٹیسٹ میچ بھی جیتنے کے لئے پرعزم ہیں اور تمام کھلاڑی آج جیت کا عزم لیکر میدان میں اتریں گے بھارتی ٹیم کو آسان حریف نہیں سمجھتے ٹیسٹ میچ کے لئے ہم نے بھرپور تیاری کی ہوئی ہے اور تمام کھلاڑی آج میچ جیتنے کے لئے پرعزم ہیں۔ ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 48 رنز سے شکست دی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک میلبرن کرکٹ گراﺅنڈ جبکہ چوتھا اور آخری ٹیسٹ 6 سے 10 جنوری تک سڈنی کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -