تیسرا ون ڈے پاکستان اے نے کینیا کو 214رنز سے ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی

تیسرا ون ڈے پاکستان اے نے کینیا کو 214رنز سے ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی ...

  

                                           لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان اے نے کینیاکو تےسرے ون ڈے میچ میں باآسانی 214رنز سے ہراکر سیریز میں 3-0سے فیصلہ کن برتری حاصل کرلی،پاکستان اے نے مقررہ 45اوورزمیں 5وکٹوں کے نقصان پر 265رنز بنائے ،بابر اعظم97اور فواد عالم84رنز بناکر نمایاں،کینیاکی پوری ٹیم 22اوورزمیں 51رنز بناکر ڈھیر،کینیا کے دو بلے باز ڈبل فگرمیں داخل ہوسکے،ضیاءالحق نے 5اور شاہ زیب احمد نے 3وکٹیں حاصل کیں،ضیاءلحق کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔مگل کو یہاں قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گے پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے تےسرے میچ میں کینیا نے ٹاس جیت کر پاکستان اے کو بیٹنگ کی دعوت دی تو پاکستان اے نے مقررہ 45اوورزمیں 5وکٹوں کے نقصان پر 265رنز بنائے ،بابر اعظم97اور فواد عالم84رنز بناکر نمایاں رہے ۔کینیا کی جانب سے الووچ ،این اوڈنمبو، ایم اوڈنمبواور شیم نگوشے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔جواب میں کینیاکی پوری ٹیم 22اوورزمیں 51رنز بناکر ڈھیر ہوگئی،کینیا کے دو بلے باز ڈبل فگرمیں داخل ہوسکے،شیم نگوشے نے 11اور الووچ نے 18رنز بنائے ۔ضیاءالحق نے 5اور شاہ زیب احمد نے 3وکٹیں حاصل کیں،شہزاداعظم ،ظفر گوہر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔اس طرح پاکستان اے نے کینیاکو تےسرے ون ڈے میچ میں باآسانی 214رنز سے ہراکر سیریز میں 3-0سے فیصلہ کن برتری حاصل کرلی،پاکستان اے ضیاءلحق کو مین آف دی میچ قراردیا گ انہوں نے کہاکہ عمدہ کارکردگی پر مین آف دی میچ ملنے پر بہت خوشی ہے اگلے میچ میں بھی عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرونگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -