مسلم لیگ کی طرف سے پارٹی رہنماؤں کی مسلسل غیر قانونی نظربندی کی مذمت

مسلم لیگ کی طرف سے پارٹی رہنماؤں کی مسلسل غیر قانونی نظربندی کی مذمت

  

سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں مسلم لیگ جموں وکشمیر نے نام نہاد انتخابات کی آڑ میں پارٹی رہنماؤں کی مسلسل غیر قانونی نظربندی کی شدید مذمت کی ہے ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مسلم لیگ کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں پارٹی کے قائمقام جنرل سکریڑی عبدلاحد پرہ، آرگنائزر فیروز احمد خان، حکیم شوکت، اسداللہ پرے ، معراج الدین نندہ، مولوی سجاد، پیر عبدلمجید، سبزار احمد، ببلو شاہ گنڈ، شبیر احمد نجار، جاوید احمد نجار، ظہور احمد کنہ، سہیل احمد کلو، معراج الدین بنگرو، سہیل احمد خان اور دیگر کارکن مسلسل نظربند ہیں ۔

انہوں نے رہنماؤں اور کارکنوں کی مسلسل غیر قانونی نظربندی پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ۔ ترجمان نے واضح کیاکہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کے جذبہ حریت کوکمزور نہیں کیا جاسکتا اور وہ دن زیادہ دور نہیں جب کشمیری عوام بھارت کے غیر قانونی تسلط سے آزادی حاصل کر لیں گے ۔

مزید :

عالمی منظر -