بلائنڈ ٹیم کے کپتان ذیشان عباس نے استعفیٰ دیدیا

بلائنڈ ٹیم کے کپتان ذیشان عباس نے استعفیٰ دیدیا

  

لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ذیشان عباس نے کپتانی سے استعفیٰ دے دیا۔ یہ بات پی بی سی سی کے اے سی او محمد یوسف ہارون نے گزشتہ روز جاری کردہ اپنے بیان میں کہی۔ انہوں نے بتایا کہ 32 سالہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان نے 14 برس تک ٹیم کی کپتانی کی اور اپنے دور میں پاکستان کیلئے بے شمار فتوحات حاصل کیں۔ ان کی سربراہی میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے دو مرتبہ ورلڈ کپ ، پہلا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپٹ 2012ءاور ایک روز انٹرنیشنل کرکٹ ورلڈ کپ 2014ءجیتا۔ ان کی بہترین کارکردگی اور دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے پر حکومت پاکستان نے ان کو پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا۔ ذیشان نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کیپٹن شپ کے دوران کونسل نے انکی پوری پذیرائی کی جس کے وہ شکر گزار ہیں اور میں نے بطور کپتان ہمیشہ ٹیم کے لئے بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کی اور میں اس بات پر مطمئن ہوں کہ میں نے ٹیم کو اہم فتوحات بھی دلوائیں میں اپنی کارکردگی سے مکمل طور پر مطمئن ہوں اور ٹیم کی مستقبل میں عمدہ پرفارمنس کے لئے مطمئن ہوں بلائنڈ کرکٹ کپ میں شکست پر دلبرداشتہ ہو کر کپتانی کے عہدے سے استعفیٰ دیا ٹیم کو ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت سے شکست ہوئی تھی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -