آئی ٹی ایف سینئر ورلڈ رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ لاہور میں شروع

آئی ٹی ایف سینئر ورلڈ رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ لاہور میں شروع

  

لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) آئی ٹی ایف سینئر ورلڈ رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ لاہور میں شروع ہوگئی، مہمان خصوصی رکن پنجاب اسمبلی میاں منیر نے مقابلوں کا افتتاح کیااس موقع پر ٹینس سٹار اعصام الحق ، عقیل خان،رشید ملک سمیت ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں اور شائقین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ باغ جناح ٹینس کورٹ میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ میں چھ مختلف ایج کیٹگری میں مقابلے ہوں گے جن میں پاکستانیوں کے علاوہ چھ بھارتی کھلاڑی بھی حصہ لیں گے۔ پہلے روز 35 سال کی کیٹگری میں محمد عارف نے طلحہ وحید کو 7-5-6-1 سلامت شہریا ر نے سجاد رسول کو 6-1-6-1 عدنان مجید نے محبوب وحید جان کو 6-2-6-1 نعمان اشرف نے وکیل خان کو 7-5-6-3 اور حسن سعید نے فیض تنویر کو 6-0-6-0 سے شکست دی۔ 45سال کی کیٹگری میں رشید ملک نے اسرار گل کے خلاف 6-3-6-1 امتیاز خرم نے بھارت کے پرساد اپتے کے 6-1-6-0 محمد نواز نے اعجاز رسول کو 6-3-7-6 اور عمران صدیق نے عمر ایاز کے خلاف 6-2-6-2 سے کامیابی حاصل کی۔50 سا ل کی کیٹگری میں بھارت کے پون جین نے ہم وطن نریش کھتری کو 6-1-6-1 جبکہ انعام اللہ خان کے خلاف بھارت کے ونود کمار پہلا سیٹ 6-2 سے ہار نے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے۔ٹورنامنٹ ڈائریکٹر رشید ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لاہو رمیں پہلی مرتبہ آئی ٹی ایف سینئر ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں چھ بھارتی کھلاڑی بھی حصہ لے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سینئر لیول پر بھارتی کھلاڑیوں کی شرکت سے دونوں ممالک کے مابین ٹینس مقابلوں کے انعقاد کی راہ ہموار ہوگی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -