کبڈی ورلڈ کپ، پاکستان آج آخری پول میچ ارجنٹائن کیخلاف کھیلے گا

کبڈی ورلڈ کپ، پاکستان آج آخری پول میچ ارجنٹائن کیخلاف کھیلے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کبڈی ٹیم انڈیا میں جاری ورلڈ کپ میں ا پنا آخری پول میچ بدھ کو امرتسر میں ارجنٹائن کے خلاف کھیلے گا پاکستان کی مینز ٹیم ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے جبکہ ایونٹ کے سیمی فائنلز کل کھیلے جائیں گے پاکستان کبڈی ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں اب تک ہماری کارکردگی بہترین رہی ہے اور اب ہم نے سیمی فائنل میں ایران سے مقابلہ کرنا ہے اور امید ہے کہ تمام کھلاڑی محنت سے کھیلیں گے اور ہم ایران کے خلاف کھیلے جانے والا اہم میچ بھی ضرور جیتیں گے انہو ں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ پاکستان کی کبڈی ٹیم اس مرتبہ ورلڈ کپ اپنے نام کرے اور اس کے لئے ہم بہت محنت کررہے ہیں۔