آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ جاری ،جنوبی افریقہ بدستورسرفہرست

آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ جاری ،جنوبی افریقہ بدستورسرفہرست

  

دبئی ( نیٹ نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کی نئی ٹیم رینکنگ جاری کردی ۔ جنوبی افریقا کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق جنوبی افریقا کی ٹیم ستائیس میچز کے بعد ایک سو چوبیس ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔ آسٹریلیا کی ٹیم پینتیس میچز کے بعد ایک سو سترہ پوائنٹس حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم نے انتالیس میچز کھیلے اور ایک سو چار پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان نے تیس میچز میں ایک سو تین پوائنٹس حاصل کرکے چوتھی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ سری لنکن ٹیم پانچویں اور بھارت کی ٹیم چھیانوے پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔نیوزی لینڈساتویں ،ویسٹ انڈیز آٹھویں ،بنگلہ دیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر براجمان ہے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -