نیوزی لینڈ کے خلاف عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو جاری رکھونگا،احمد شہزاد

نیوزی لینڈ کے خلاف عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو جاری رکھونگا،احمد شہزاد

  

ابوظہبی( نیٹ نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے افتتاحی بلے باز احمد شہزاد نے کہا ہے کہ کیویز کے خلاف ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں کامیابی ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ کیویز کے خلاف آئندہ میچوں میں بھی اپنی کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیم کو مزید کامیابیاں دلائیں گے کیویز کے خلاف تیسرے میچ میں سنچری کرنے پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیسرے میچ میں کامیابی کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے جس کا فائدہ نیوزی لینڈ ٹیم کے خلاف بقیہ میچوں میں ہمارے لئے مفید ثابت ہو گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -