ورلڈکپ، پچ اورگراونڈ بارے معلومات دینے پر سزادینے کافیصلہ

ورلڈکپ، پچ اورگراونڈ بارے معلومات دینے پر سزادینے کافیصلہ

  

دبئی ( نیٹ نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اینٹی کرپشن یونٹ نے پچ اورگراو¿نڈ کے بارے میں کسی قسم کی معلومات کی فراہمی پرسخت سزادینے کافیصلہ کرلیا۔آئی سی سی کے اعلامیہ کے مطابق آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے ورلڈکپ کے دوران کرپشن کیخلاف جنگ تیز کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ اس مقصد کےلئے تمام کیوریٹرز پر پچ اور گراو¿نڈ کے بارے میں گفتگو پرپابندی عائد کردی ہے۔ دنیا بھر میں گراو¿نڈز مین اور کیوریٹرز پس منظر میں رہتے ہیں۔ لیکن کسی بھی سیریز سے قبل ان کی اہمیت میں اضافہ ہوجاتاہے۔ میڈیا ارکان پچ کی نوعیت اوراس کے رویے کے بارے میں استفسارکرتے ہیں۔ جن کے بارے میں جواب دینے سے گریز نہیں کیاجاتا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -