قو می ہاکی ٹیم کا وطن واپس پہنچنے پر والہانہ استقبال

قو می ہاکی ٹیم کا وطن واپس پہنچنے پر والہانہ استقبال

  

                             لاہور( سپورٹس رپورٹر) چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں سلور میڈل جیتنے کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم براستہ واہگہ بارڈر وطن واپس پہنچ گئی ۔ وطن واپسی پر کھلاڑیوں کا والہانہ استقبال کیا گیا۔پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی بھارتی ریاست اڑیسہ میں چیمپیئنز ٹرافی میں رنر اپ رہنے کے بعد جب براستہ واہگہ بارڈر وطن واپس پہنچے تو انکا والہانہ استقبال کیا گیا۔پی ایچ ایف کے سربراہ اختر رسول،سیکریٹری رانا مجاہد سمیت اولمپیئنز اور عوام نے رنر اپ ٹیم کے کھلاڑیوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔پاکستان ہاکی ٹیم میگا ایونٹ کے فائنل میں جرمنی کیخلاف سلور میڈل کی حقدار ٹہری لیکن روایتی حریف بھارت کو ا±سی کی سر زمین پر شکست دیکر کھلاڑیوں نے عوام کا دل ضرور جیت لیا ہے جبکہ ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی سے پاکستان ہاکی کا مستقبل روشن ہوا پا کستان ہاکی ردھم میں واپس آ گئی ہے اور ہم کے حکومتی سطح پر فنڈز اور سپانسر کی ضرورت ہے تا کہ ہاکی پرموٹ ہو سکے انہوں نے ان خیالات کا اظہار بھارت میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں سلور میڈل جیتنے کے بعد واپسی پر نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کہا کہ انڈیا سے میچ جیت کر تمام لڑکوں کو خوشی تھی کیونکہ پہلے تین میچز ہارنے کے بعد ہم نے اپنی خامیوں کو دیکھا اور پھر کوارٹر میں کامیابی حاصل کی فارمیٹ کے حوالے سے انہوں نے سوال کے جواب میں بتایا کہ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راﺅنڈ میں ہم بھی اسی طرح باہر ہوئے تھے اس لئے فارمیٹ سب کیلئے ہوتا ہے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -