انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز جون میں شروع ہوگی

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز جون میں شروع ہوگی

  

 برسبےن ( نیٹ نیوز)انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز اگلے سال جون میں شروع ہوگی ۔سیریز میں دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹیسٹ، ایک ٹوئنٹی 20 اور 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی ۔ اس سیریز میں آسٹریلوی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ انگلینڈ کی سرزمین کھیلی جانے والی اس سیریز کاآغاز آسٹریلوی ٹیم پریکٹس میچز سے کرے گی۔ پہلا پریکٹس میچ 25 سے 28جون تک کھیلا جائے گا ۔ دوسرا پریکٹس میچ یکم سے 4جولائی تک کھیلا جائے گا ۔اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز ہوگا ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -