بھارت کیخلاف جیت پاکستان آرمی کے نام کردی، شہناز شیخ

بھارت کیخلاف جیت پاکستان آرمی کے نام کردی، شہناز شیخ

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر)قومی ہاکی ٹیم کے کوچ شہناز شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان اور انڈین ٹیمیں کبھی بھی ہوم گراﺅنڈ کا فائدہ نہیں اٹھا سکتے ،کیونکہ ان پر ہوم گراﺅنڈ میں بہت زیادہ دباﺅ ہوتا ہے ہم نے یہ جیت پاکستان آرمی کے نام کردی ہے ،جیت کے بعد لڑکوں نے جو حرکت کی اس پر ان کو میں نے ڈانٹ ڈپٹ کی تھی اور لڑکوں کو میں نے تھپڑ بھی مارا لیکن ہم پر لیول ون لگا کر دو لڑکوں پر پابندی عائد کی گئی جبکہ لیول ون کا اطلاق میچ کے دوران منفی حرکت کرنے پر ہوتا ہے لیکن میچ ختم ہونے کے بعد 40 سیکنڈ تک انٹرنیشنل ہاکی قانون کے مطابق خوشی منائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم نے بیلجیم کے خلاف مسنگ کی ورنہ وہ میچ جیتا جا سکتا تھا اور انگلینڈ کے خلاف ہمارا دن برا تھا کیونکہ ہماری توقع سے بڑھ کر گول ہوئے انہوں نے کہا کہ انڈین ٹیم تھکی تھکی لگ رہی تھی جبکہ ہم نے پیلنٹی کارنر پر کام کیا ہوا تھا سرجیت اور سردارا کی ویڈیو دیکھ کر اس پر کام کیا گیا تھا انہوں نے بتایا ہماری ٹیم جن ٹیموں کے ساتھ کھیل رہی تھی وہ 80,70 میچز کھیلے ہوئے تھے جبکہ ہماری ٹیم میں سینئر جونیئر کمبینیشن تھا اس جیت کے بعد ہم انٹرنیشنل رینکنگ پر ان کاکہنا تھا آرمی کے نو جوانوں کی پاکستان کے قربانیوں کو دیکھتے ہوئے ہم نے چیمپئنز ٹرافی کی شاندار کاکردگی پاکستان آر می کے نام کر دی ہے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -