سانحہ پشاورپرتاجررہنماؤں کی سخت مذمت‘لواحقین سے ہمددری کااظہار

سانحہ پشاورپرتاجررہنماؤں کی سخت مذمت‘لواحقین سے ہمددری کااظہار

  

لاہور(کامرس رپورٹر)ایف پی سی سی آئی کے صدرکے امیدوارمیاں انجم نثار‘ معروف بزنس کمیونٹی لیڈر،سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن)ٹریڈر زونگ پنجاب و ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خواجہ خاور رشید ‘ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چےئرمین ایس ایم نصیرنے سانحہ پشاور کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ماؤں کے لخت جگر چھینے والے انسان نہیں درندیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ سفاک دہشت گردوں نے پھولوں کے شہر میں سو سے زیادہ پھول مسل دئیے جس پر پوری قوم افسردہ ہے ،ملک بھر کی تاجر برادری اس افسوسناک سانحہ پر متاثرہ خاندان کے غم و رنج میں برابر کے شریک ہیں ۔ ایس ایم نصیر نے مزید کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا سفاک ترین دہشت گردی کا واقعہ ہے،متاثرہ خاندان کے گھر پر کیا گزر رہی ہو گی۔ یہ پوری قوم سمجھ سکتی ہے اس لئے اب ہمیں مزید وقت برباد کئے بغیر ایک ہو جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس سانحہ کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے، یہ بچوں کے خلاف دنیا کی حالیہ تاریخ کا سب سے بڑا دہشت گردی کا واقعہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ساری قوم غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے،شہدا آرمی سکول کے خون کاحساب لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج دہشت گردوں نے نے ہمارے مستقبل پرحملہ کیا ہے کیونکہ یہی لخت جگر آنے والے پاکستان کا مستقبل ہیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سانحہ میں ملوث تمام عناصر کو سخت سے سخت سزا دی جائے اور ان کوکیفر کردار تک پہنچا کر دم لیا جائے۔

مزید :

کامرس -