لائیوسٹاک اینڈڈیرڈویلپمنٹ کے خضر آ باد میں مرکزجنیاتی ترقی کا افتتاح

لائیوسٹاک اینڈڈیرڈویلپمنٹ کے خضر آ باد میں مرکزجنیاتی ترقی کا افتتاح

  

لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے خضر آ باد میں مرکز©جنیاتی ترقی کا افتتاح کر دیا ہے۔ جی آ ئی سی(GIC) میں اعلیٰ اوصاف کی حامل ساہیوالی نسل کی گائے پر تحقیق کی جائے گی اور اس کی نسل کو آ گے بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے لئے کام کیا جائے گا۔ اس میں مصنوعی طریقے سے ساہیوال بیل سے تخم بھی تیار کیئے جائیں گے جنہیں مویشی پال کسانوں میں سستے داموں فروخت کیا جائے گا تاکہ معیاری نسل کے جانور حاصل ہو سکیں۔ چیرمین بورڈ سید یاور علی کی سربراہی میں دیگر ڈائریکٹرز اور ان کے نمائندگان جن میں چیف ایگزیکٹیو نبیل عارف، عاشق اولک، آ فتاب احمد وٹو، پروفیسر فضل جواد، ناصر رفیق و دیگر شامل تھے نے تجرباتی لائیو سٹاک فارم خضر آ باد کا دورہ کیا اور ایک سادہ تقریب میں جی آ ئی سی کا افتتاح کیا۔اس موقع پر سید یاور علی کا کہنا تھا کہ پنجاب لائیو سٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ ساہیوالی بریڈ کی بہتری کے لئے بھر پور کوشش کر رہا ہے اور جی آ ئی سی کا قیام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی مہر دستگیر لک کا کہنا تھا کہ حکومت کسانوں کی بہتری کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے جس سے کسان خوشحال ہو گا اور ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو آ فیسر محمد نبیل عارف کا کہنا تھا کہ وہ بورڈ ممبرز اور ممبر صوبائی اسمبلی کے شکر گزار ہیں جنہوں نے یہاں آ کر انتظامیہ کی حوصلہ افزائی کی۔

مزید :

کامرس -