تاریخی شبا ب سٹوڈیو کا ایک اور حصہ فروخت کردیا گیا

تاریخی شبا ب سٹوڈیو کا ایک اور حصہ فروخت کردیا گیا

  

لاہور(فلم رپورٹر)شبا ب سٹوڈیو کا ایک اور حصہ فروخت کردیا گیا جس کے بعد اب وہاں صرف دو فلورباقی رہ گئے ہیں۔ پاکستان کی فلمی صنعت میں شباب سٹوڈیو کی اہمیت تاریخی حیثیت رکھتی ہے کیونکہ یہاں پر پاکستان کی شاہکار فلموں کی شوٹنگ کی گئی ۔سٹوڈیو کو شباب کیرانوی نے بنایا تھا اور اس کا شمار ملک کے بڑے سٹوڈیوز میں ہوتا تھا جہاں فلموں کی شوٹنگ کے لئے فلورز کے ساتھ ساتھ باغ اور لان وغیرہ سمیت بہت سی سہولیات موجود تھیں لیکن 1982 میں شباب کیرانوی کی وفات کے بعد سٹوڈیو کی تقسیم کا سلسلہ شروع ہوگیا ،ان کے بیٹے نذر شباب نے اپنا حصہ فروخت کردیا اور دوسرے بیٹے ظفر شباب نے باپ کا نام زندہ رکھنے کے لئے اپنے حصے میں واقع فلور اور باغ کو حقیقی حیثیت میں برقرا رکھا تاہم بعد میں انہوں نے بھی کافی حصہ فروخت کردیا ۔کئی سال پہلے ڈائریکٹر سید نور نے سٹوڈیو کے ایک حصے میں”پیراگون اکیڈیمی آف پرفارمنگ آرٹس“ بنائی تھی جہاں نوجوانوں کو فلم میکنگ کی تعلیم دی جاتی ہے۔سٹوڈیو کے آخری حصے میں چھوٹی گراﺅنڈ کے اندر حوعارضی طور پر ایک حولی بنائی گئی تھی جہاں سید نور کی فلم ”شریکا“ سمیت کئی اور فلموں کی شوٹنگ اور ڈراموں کی ریکارڈنگ بھی کی گئی ۔

مزید :

کلچر -