انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاﺅنٹنٹس کے زیر انتظام کانفرنس

انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاﺅنٹنٹس کے زیر انتظام کانفرنس

  

راولپنڈی (کامرس ڈیسک) انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ منیجمنٹ اکاﺅنٹنٹس آف پاکستان کے زیر انتظام بزنس پروفیشنلز کانفرنس کا اہتمام کیا گیا، جس میں ملک بھر کے مختلف بزنس سیکٹرز سے شرکاءکو مدعو کیا گیا تھا، جہاں پردی انوویشن امپیریٹو کے موضوع پر شرکاءنے ملکی معیشت کے مثبت و منفی پہلوﺅں کو اجاگر کرتے ہوئے اس کے حل کے لئے مختلف تجاویز بھی پیش کیں۔ ہفتے کے روز انسٹیٹیوٹ آفکاسٹ اینڈ منیجمنٹ اکاﺅنٹنٹس آف پاکستان کے زیر اہتمام بزنس پروفیشنلز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس کاآغاز طالب علم ذیشان حیدر نے تلاوت قرآن پاک سے کیا، جب کہ میزبانی کے فرائض عدیل فیصل نے سرانجام دیے، اس موقع پر کولمبیا کے ایمبیسڈر ڈاکٹرفیمنڈو اور ان کی اہلیہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جب کہ ان کے ہمراہ انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ منیجمنٹ اکاﺅنٹنٹس آف پاکستان کے صدر ضیاءالمصطفٰی اعوان، نائب صدر غلام مصطفیٰ قاضی، جنرل منیجر سجاد احمد و دیگر بھی موجود تھے، پورے ملک سے گیارہ شرکاءکو مدعو کیا گیا تھا، اس موقع پر کولمبیا کے ایمبیسڈر کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کی سوچ ان کے کام اور کارکردگی سے صاف ظاہر ہوتی ہے، میں پہلی مرتبہ پاکستان آیا ہوں، یہاں پر پانچ روز قیام کروں گا، یہاں کے دارالخلافہ کی خوبصورتی اور موسم نے مجھے اور میری اہلیہ کو بے حد متاثر کیا۔

 لیکن یہاں کی عوام اس سے بھی اچھے ہیں، میں پچاس ہزار کلومیٹر کا سفر طے کرکے کولمبیا سے آیا ہوںیہاں پر آنا میرے لئے باعث فخر ہے، دونوں ممالک آپس میں بہتر تعلقات کے خواہش مند ہیں، کسی بھی پروڈکٹ کی قیمت سے زیادہ اس کے معیار پر توجہ دینا چاہئے، ملک کی معیشت کو بہتر بنانے میں بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتال ہے، جس کے لئے پاکستان کی عوام میں بہت توانائی موجود ہے، کولمبیا کی عوام پاکستان کو مزید جاننا چاہتے ہیں اور یقیناً یہی سوچ پاکستانی عوام کی بھی ہوگی،

مزید :

کامرس -