کاشتکاروں کےلئے سبسڈی سکیم کے تحت بائیوگیس ٹیوب ویلوں کی تنصیب کی قرعہ اندازی

کاشتکاروں کےلئے سبسڈی سکیم کے تحت بائیوگیس ٹیوب ویلوں کی تنصیب کی قرعہ ...

  

قصور(اے پی پی) پنجاب حکومت کی طرف سے کاشتکاروں کےلئے سبسڈی سکیم کے تحت بائیوگیس ٹیوب ویلوں کی تنصیب کی قرعہ اندازی ضلع کونسل ہال قصورمیں منعقد ہوئی۔ جس میں اسسٹنٹ کمشنر قصور وردہ مشہودشورش ‘زرعی انجینئرلاہور ڈویژن خالدمحمود‘ نائب زرعی انجینئر فیلڈ اینڈ ورکشاپ قصور محمدقیس‘ ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسر قصور ڈاکٹرمحمد خالد ‘ ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت پرویزاختر اور دیگر افسران اورکاشتکاروں کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔

 وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے کاشتکاروں کےلئے بائیوگیس ٹیوب ویلوں کی تنصیب کےلئے سبسڈی سکیم میں ضلع بھر سے 131کاشتکاروں نے قرعہ اندازی میں شرکت کےلئے درخواستیں جمع کروائیں جبکہ 18خوش نصیب کاشتکارکامیاب قرار پائے۔ اس سکیم میں ایک عدد بائیو گیس پلانٹ برائے ٹیوب ویل پر 2لاکھ روپے سبسڈی دی جائے گی۔

   

مزید :

کامرس -