اداکارہ فضا علی ماں بن گئیں

اداکارہ فضا علی ماں بن گئیں

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ فضا علی ماں بن گئی ہیں ۔انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہسپتال میں بیٹی کو جنم دیا، زچہ بچہ خیریت سے ہیں اور انہیں آج گھر منتقل کردیا جائے گا۔ بیٹی کی پیدائش پر انہیں بہت سے دوستوں نے مبارک باد کے پیغامات بھیجے۔فضا علی نے”خبریں“ کو بتایا کہ وہ بیٹی کی پیدائش پر بے حد خوش ہیںکیونکہ بیٹی کی صورت میں ان کے گھر اللہ کی رحمت آئی ہے۔ واضح رہے کہ یہ ان کی پہلی اولاد ہے۔

مزید :

کلچر -