تعداد کے بجائے ہمیشہ معیار کو ترجیح دینی چاہیے، عائشہ عمر

تعداد کے بجائے ہمیشہ معیار کو ترجیح دینی چاہیے، عائشہ عمر
تعداد کے بجائے ہمیشہ معیار کو ترجیح دینی چاہیے، عائشہ عمر

  

لاہو ر(این این آئی ) ٹی وی کی مایہ ناز اداکارہ وما ڈ ل عائشہ عمر نے کہاہے کہ اچھے کرداروں کے ذریعے شہرت حاصل کرنیو الے فنکار ہمیشہ کا میاب و کامران ہوتے ہیں ۔ ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فنکار کو دھڑا دھڑ کام ملتا ہے مگر تعداد کے بجائے ہمیشہ معیار کو ترجیح دینی چاہیے اورکردار کوسوچ سمجھ کر قبول کرنا چاہیے ۔ نئے فنکار انتہائی پڑھے لکھے اور بااصلاحیت ہیں ، شوبز میں اچھے گھرانوں کے فنکار وں کی آمد سے شوبز کی رونقیں بڑھ گئی ہیں ۔عائشہ عمر نے کہا کہ آج کل نجی مصروفیات کی وجہ سے عارضی طور پر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر رکھی ہے ۔ شوبز کے ساتھ گھریلوں زندگی کو بھرپور انجوائے کرتی ہوں ۔ عورت چاہے وزیر اعظم بن جائے اس کا اصل گھر شوہرکا ہوتا ہے ۔ خدا نے محبت کرنیو الا شوہر عطاء کیا ہے جومیرا بڑاخیال رکھتے ہیں۔

مزید :

کلچر -