موبائل فونز کی درآمدات میں 15.35 فیصد اضافہ ریکارڈ

موبائل فونز کی درآمدات میں 15.35 فیصد اضافہ ریکارڈ

  

 اسلام آباد(آئی اےن پی) رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران موبائل فونز کی ملکی درآمدات میں 15.35 فیصد کا اضافہ ریکارڈکیا گیا۔ جولائی اگست2014ءکے دوران 115.162 ملین ڈالرکے موبائل فون درآمد کئے گئے ہیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 99.837 ملنی ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق اگست 2013ءکے مقابلہ میں رواں سال اگست کے دوران درآمدات میں 21.11 فیصد جبکہ جولائی2014ء کے مقابلہ میں اگست 2014ءکے دوران درآمدات میں 38.12 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اگست 2014ءمیں موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 66.8 ملین ڈالر جبکہ جولائی2014ءمیں 48.362 ملین ڈالر کے فون درآمد کئے گئے اسی طرح اگست 2013ءکے دوران 55.158 ملین ڈالرمالیت کے موبائل فونز درآمد کئے گئے تھے۔

مزید :

کامرس -