امیتابھ بچن کو’ انٹرنیشنل آئیکون آف ایئر‘ کا ایوارڈ دیا گیا

امیتابھ بچن کو’ انٹرنیشنل آئیکون آف ایئر‘ کا ایوارڈ دیا گیا

  

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن کو’ انٹرنیشنل آئیکون آف ایئر‘ کا ایوارڈ حاصل ہو گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی کلر ٹی وی کے تعاون سے ستارڈسٹ ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر میزبانی کرن جوہر ‘ رتیش دیش مکھ اور سیف علی کان نی کی۔ اداکار امیتابھ بچن کو اس موقع پر دنیا بھر میں مقبولیت کے باعث ’انٹرنیشنل آئیکون آف دی ایئر“ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ اداکار اس موقع پر بے حد خوش دکھائی دیئے۔ انہوں نے دنیا بھر میں موجود مداحوں کے پیار اور پسندیدگی کا شکریہ ادا کیا۔

 اس موقع پر اداکارہ کنگنارناوت کو ”کوئین “ میں پرفارمنس پر بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ دیگر کیٹیگریز میں فلمساز فرح خان کو فلم ”ہیپی نیو ایئر“ پر بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ ‘ شاہ رخ خان کو اسی فلم میں بہترین اداکاری پر بہترین اداکار کا ایوارڈ اور فلم کی ہیروئن دیپیکا پڈوکون کو بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ۔

مزید :

کلچر -