عمران خان کی حکومت میں عوام کا پیسہ واپس لیا جائے گا‘ چوہدری آصف علی بھٹی

عمران خان کی حکومت میں عوام کا پیسہ واپس لیا جائے گا‘ چوہدری آصف علی بھٹی
عمران خان کی حکومت میں عوام کا پیسہ واپس لیا جائے گا‘ چوہدری آصف علی بھٹی

  

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ) میں دعوے کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ جس طرح سے سابقہ اور موجودہ حکمرانوں نے ملک کو لوٹا ہے عمران خان کے دور حکومت میں عوام کا پیسہ ان سے واپس لیا جائے گا۔ رہنما تحریک انصاف جنوبی افریقہ چوہدری آصف علی بھٹی نے روزنامہ پاکستان سے بات چیت کی ۔انہوں نے لاہور میں ہونے والی تحریک انصاف کی ریلی کے بارے میں بتایا کہ اب سارا وطن جاگ چکا ہے اور لوگوں میں شعور آ گیا ہے وہ جھوٹے اور سچے کی پہچان رکھتے ہیں۔ گزشتہ روز چار چک رسالے میں ساؤتھ افریقہ سے پاکستان گئے ہوئے وفد سے ملکی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا کہ اس وقت ملک میں کیا ہوا ررہاہے ۔ آصف بھٹی نے مزید کہا کہ پوری قوم ن لیگ کی پالیسیوں اور طرز حکومت سے بیزار ہو چکی ہے عمران خان کی کال پر پورے لاہور میں شٹر ڈاؤن اور لاکھو ں افراد کا اجتماع اس بات کی دلیل ہے کہ لوگ حکمرانوں کو کتنا لائق کرتے ہیں ن لیگ والے تو لاہور کو مسلم لیگ ن کا گھر کہتے تھے تو پھر اتنے سارے لوگ کہا ں سے آگئے اس موقع پر چوہدری اشفاق جپھا، عظیم بٹ اور دوسرے کئی لوگ بھی شامل تھے۔

مزید :

عالمی منظر -