جان ابراہام کا دھونی کی سوانح عمری پر مبنی فلم میں کام کرنے سے انکار

جان ابراہام کا دھونی کی سوانح عمری پر مبنی فلم میں کام کرنے سے انکار

  

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار جان ابراہام نے مہندرا سنگھ دھونی کی سوانح عمری پر مبنی فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار جان ابراہام کے بارے میں میڈیا میں یہ خبریں سرگرم تھی کہ وہ کرکٹ کھلاڑی مہندرا سنگھ دھونی کی سوانح حیات پر مبنی فلم میں فاسٹ باﺅلر ایشانت شرما کا کردار نبھا رہے ہیں۔ اداکار نے ان خبروں کی تردیدکرتے ہوئے کہا کہ یہ خبر درست نہےں ہے کہ وہ ان دنوں فلم ”ویلکم بیک “ کی عکس بندی کروا رہے ہیں اور اپنی تمام تر توجہ اسی فلم پر مرکوز کئے ہوئے ہیں ۔

مزید :

کلچر -