تحریک انصاف کی شاندار ریلی پر اہلیان لاہور کی شکریہ ادا کرتے ہیں، مہر نوازخان

تحریک انصاف کی شاندار ریلی پر اہلیان لاہور کی شکریہ ادا کرتے ہیں، مہر نوازخان
تحریک انصاف کی شاندار ریلی پر اہلیان لاہور کی شکریہ ادا کرتے ہیں، مہر نوازخان

  

کیپ ٹاؤن(ندیم شبیر سے) عمران خان نے سعودی عرب کی جیلوں میں قید 5ہزار پاکستانیوں کے لئے آواز اٹھا کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ واقعی ایک عظیم لیڈر ہیں میاں نواز شریف کو تو شاید یہ پتہ بھی نہیں ہو گا کہ کن کن ملکوں کی جیلوں میں کتنے کتنے پاکستانی قید ہیں بیورو چیف ندیم شبیر سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف کیپ ٹاؤن مہر نواز خان نے کہا کہ انشاء اللہ عمران خان کے اقتدار میں آنے سے دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل ہوں گے انہوں نے اس موقع پر تحریک انصاف کی قیادت کو جنوبی افریقہ میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل اٹھانے کی اپیل کی ۔مہر نواز نے لاہور کی شاندار ریلی پر اہالیان لاہور کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اہالیان لاہور واقعی زندہ دلان لاہور ہیں۔ لاہور کے عوام نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ تحریک انصاف واقع ایک مقبول اور غریبوں کی جماعت ہے جس نے آمر کے سامنے سر نہیں جھکایا اور عوام کے حقوق کی خاطر لڑ رہے ہیں حکومت ڈی پلان سے پہلے ہی بوکھلا چکے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -