آئی ایم ایف سے آج ایک ارب 20 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری کا امکان

آئی ایم ایف سے آج ایک ارب 20 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری کا امکان

  

                                 واشنگٹن(آن لائن)عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف)کی جانب سے آج پاکستان کے لیے1ارب20کروڑ ڈالر قرضے کی منظوری کا امکان ہے ،جس زرِ مبادلہ میں اضافے کے ساتھ ساتھ روپے کی قدر میں اضافہ متوقع ہے۔وزارت خزانہ کے حکام نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے اقتصادی جائزوں اور 2 اقساط کی رقم یکمشت جاری کرنے کے معاملے کا جائزہ لینے کیلیے آج 17 دسمبر کو واشنگٹن میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں پاکستان کو منظور شدہ قرضے کی تیسری اور چوتھی قسط کی منظوری متوقع ہے۔حکومت پاکستان کی جانب سے کی جانے والی معاشی اصلاحات اور اقتصادی ترقی کے حوالے سے مالیاتی ادارے کے حکام کو گزشتہ ماہ بریفنگ دی جاچکی ہے جس پر آئی ایم ایف نے اطمینا ن کا اظہار بھی کیا ہے۔پاکستان نے بین الاقوامی ادائیگیوں کے دباو سے نمٹنے کے لیے سال 2013 کے اختتام پر آئی ایم ایف سے 6.6 ارب ڈالر قرض کی منظوری حاصل کی تھی جس میں سے اب تک ڈیڑھ ارب ڈالر کے قریب حکومت وصول کرچکی ہے۔

مزید :

کامرس -