تحریک انصاف کو د ہشتگرد جماعت کہنے والے ہوش کے ناخن لیں‘ چوہدری قاسم ساہی
پریٹوریا(بیورو رپورٹ) تحریک انصاف کو د ہشتگرد جماعت کہنے والے ہوش کے ناخن لیں ہماری جماعت ایک امن پسند جماعت ہے اور ہمیں عوام کے حقوق کی خاطر لڑنے پر دہشتگرد بنایا جا رہا ہے اصل میں مسلم لیگ ن والے اپنے ہوش کھو بیٹھے ہیں جس کی وجہ سے ان کے منہ میں جو آ رہا ہے وہ کہہ رہے ہیں پریٹوریا نارتھ فری مارکیٹ سے رہنما تحریک انصاف چوہدری قاسم ساہی نے بیورو چیف روزنامہ پاکستان ندیم شبیر سے گفتگو کرتے ہوئے اظہار خیال کیا انہوں نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کہ کون لوگ غنڈ ے ہیں اور کون لوگ شریف ہیں پاکستان کے عوام جاگ چکے ہیں اور اپنے حق کی خاطر گلیوں بازاروں میں آ چکے ہیں کل لاہور میں ہونے والی پی ٹی آئی کی کامیابی ریلی سے حکمران چکرا چکے ہیں ۔لاہور کے غیور عوام نے اپنے ضمیر کی آواز پر ہڑتال کا حصہ بنے تھے۔ تحریک انصاف نے کوئی زبردستی نہیں کی۔ زعیم قادری اپنے دماغ کا علاج کروائیں لگتا ہے انہوں نے لوگوں کی تعداد ریلی میں نہیں دیکھی اب وہ بھی سرکاری مہمان بننے کے لئے تیار ہو جائیں کیونکہ تحریک انصاف جب اقتدار میں آئے گی حکمرانوں سے پائی پائی کا حساب لے گی۔ حکمران احتجاج روکنے کی بجائے اپنی خیر منائیں ۔چوہدری قاسم نے کہا کہ تحریک انصاف ایک ایسی سیاسی جماعت ہے جس کی قیادت پورے پاکستان کے نوجوان پر مشتمل ہے اور وہ کبھی بھی ایسی کوئی صورتحال پیدا نہیں ہونے دیں گے جس سے حکمران چین کی نیند سو سکیں۔