ای سگریٹ نوجوان نسل کو نکوٹین کا عادی بنا رہا ہے،امریکی سائنسدان

ای سگریٹ نوجوان نسل کو نکوٹین کا عادی بنا رہا ہے،امریکی سائنسدان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (اے پی پی) امریکی سائنسدانوں کے مطابق ای سگریٹ نوجوان نسل کو نکوٹین کا عادی بنا رہا ہے۔ یونیورسٹی آف ہوائی کینسر سنٹرکی ایک تحقیق جو ای سگریٹ نوشی کے حوالے سے1900 نوعمر طالبعلموں پر کی گئی کے نتائج سے ظاہر ہوا کہ امریکا بھر میں نوعمروں میں ای سگریٹ پینے کا رواج تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ تحقیق کے دائرے میں لائی گئی تعداد کا 30 فیصد نے امر کا اظہار کیا کہ انہوں نے ای سگریٹ کا چسکا لینے کی کوشش کی ہے جبکہ 17 فیصد باقاعدگی سے ای سگریٹ نوشی کرتے ہیں۔ اس طرح2011 ء اور2012ء کے مقابلے اس وقت ای سگریٹ کی طرف راغب ہونے والے نوجوانوں کی تعداد میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ یونیورسٹی کے پروفیسر تھامس ولز کے مطابق اکثر نوجوان یہ سوچ کر ای سگریٹ استعمال کرتے ہیں کہ اس کو چھوڑنا آسان ہے لیکن حقیقت میں یہ سچ نہیں سگریٹ نوشی کی عادت چھوڑنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -