سی آئی اے کے تمام اہلکار محب وطن ہیں، جارج بش

سی آئی اے کے تمام اہلکار محب وطن ہیں، جارج بش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (اے پی پی) سابق امریکی صدر جارج بش نے کہا ہے کہ سی آئی اے کے تمام اہلکار محب وطن ہیں۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے اعتبار کو مجروح نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سی آئی اے کے تمام اہلکار محب وطن ہیں۔ دوسری جانب سی آئی اے کے غیرانسانی تشدد کے بارے میں رپورٹ تیار کرنے والے سینیٹ کے اراکین نے رپورٹ میں کہا ہے کہ اس دور میں سیاسی حکمران سی آئی اے میں کئے جانے والے تشدد سے لاعلم ہیں تاہم اس دور میں بش کے نائب ڈک چینی نے اپنے بیان میں تشدد سے باخبر ہونے کا بیان دیا تھا۔ ڈک چینی کا کہنا تھا کہ سی آئی اے کا مشتبہ افراد پر تشدد کا حامل پروگرام کامیاب ہے اور انہیں میڈل دیا جانا چاہیے۔

مزید :

عالمی منظر -