مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

  

مقبوضہ بیت المقدس (اے پی پی) مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔ منگل کو میڈیکل اور سیکورٹی ذرائع کے مطابق مغربی کنارہ کے مقام راملہ کے نزدیک قلندیا مہاجرین کیمپ میں 22سالہ فلسطینی نوجوان کو گرفتاری کے دوران مزاحمت پر فرائرنگ کرکے شہید کردیا گیا۔ اسرائیلی فوج نے پیر اور منگل کی درمیانی شب اچانک کیمپ میں داخل ہو کر اسلحہ کے زور پر نوجوان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی اس دوران وہاں فلسطینیوں میں اسرائیلی سپاہیوں کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی اور اسرائیلی فوج پر سنگ باری بھی کی گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق فلسطینی محمود عدوان اپنے گھر کی چھت پر کھڑا تھا کہ اس کو گولی لگی۔ اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ ان کے فوجیوں پر پتھر اور دھماکہ خیز مواد پھینکا گیا جس کے جواب میں فائرنگ کی گئی اور ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

مزید :

عالمی منظر -