زیورخ ایئرپورٹ دہشت گردی کے خطرے کے باعث جزوی طور پربند

زیورخ ایئرپورٹ دہشت گردی کے خطرے کے باعث جزوی طور پربند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جنیوا (اے پی پی) سوئٹزرلینڈ کے سب سے بڑے شہر زیورخ کا ایئرپورٹ دہشت گردی کے خطرے کے باعث جزوی طور پربند کردیا گیا۔ زیورخ پولیس کے ترجمان کارمن سربر کے مطابق ایئرپورٹ کے دو چیک ان لاؤنج اور ایک ارائیول ہال کو بند کیا گیا جس کے باعث بعض مسافروں کو غیرضروری انتظار کرنا پڑا تاہم کوئی پرواز منسوخ نہیں کی گئی۔ پولیس ترجمان نے ایئرپورٹ کو درپیش خطرے کی نوعیت کی وضاحت نہیں کی تاہم مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام کو ایئرپورٹ پر بم نصب کئے جانے کی اطلاع ملی تھی۔

مزید :

عالمی منظر -