ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچنے کیلئے دس ارب ڈالر کی ضرورت ہے ٗیوکرینی وزیر اعظم

ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچنے کیلئے دس ارب ڈالر کی ضرورت ہے ٗیوکرینی وزیر اعظم

  

برسلز (این این آئی)یوکرین کے وزیراعظم ارسنے یتسنیو ک نے کہا ہے کہ ان کے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچنے کے لیے دس ارب ڈالر کی فوری ضرورت ہے۔یہ بات انھوں نے برسلز میں یورپی یونین کے وزراء سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہی۔ یتسنیوک نے کہاکہ ایک جوہری ریاست کا مقابلہ کرنا بہت مشکل ہے۔ ان کا اشارہ روس کی طرف سے تھا جس پر الزام عائد کیا جاتا ہے کہ وہ یوکرین میں علیحدگی پسندوں کو فوج اور اسلحہ فراہم کر رہا ہے۔

دوسری جانب روس ایسے الزامات کو مسترد کرتا ہے اور اس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بتایا کہ ماسکو چاہتا ہے کہ باغیوں کے زیر تسلط علاقے یوکرین کا حصہ رہیں۔انہوں نے کہا کہ ماسکو تمام خطوں اور تمام سیاسی قوتوں کی شمولیت سے آئینی اصلاحات پر اصرار کرتا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -